تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:چشتیاں واقعہ کے خلاف ضلع بھر میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی احتجاجی ریلیاں

Protest footage16-11-2013بہاولنگر(رانا فیصل رحمن سے)بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں گذشتہ روز عاشورہ جلوس کے موقع پر ہونے والے مذہبی تنازعہ کے بعد مشتعل مظاہرین کی جانب سے امام بارگاہ میں آگ لگانے کے بعد احتجاج کا سلسلہ چشتیاں کے بعد بہاولنگر ،ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں پھیل گیا ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کالعدم تنظیم کے ڈنڈا بردار مشتعل کارکنوں نے زبردستی شہر بھر کے بازاروں میں شٹر ڈاؤن کرواکے ہڑتال کروادی ڈنڈا بردار نوجوانوں نے کئی مقامات پر تاجروں کے ساتھ تشدد آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی قیادت میں مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے اور امام بارگاہ کے گھیراؤ کی کوشش کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفر ی قانون نافذ کرنے والے ادارے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ڈی،سی،او نے تعلیمی اداروں کو بند کروادیا چشتیاں شہر میں ہوائی فائرنگ اور مشتعل مظاہرین کی جانب سے دوکانوں کو آگ لگانے کے باعث حالات کی کشیدگی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی کال پر فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ ہارون آباد میں بھی مشتعل مظاہرین کی جانب سے شٹر ڈاؤن کروایا گیا مظاہرین نے امام گاہ کے گھیراؤ کی کوشش کی پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن میں سٹوڈنٹ شامل ہیں پولیس نے آنسو گیس سے شیلنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کیا ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے پولیس کی جانب سے چشتیاں میں ہونے والے کل کے واقعہ کی ایک ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker