پاکستانتازہ ترین

بہاولنگر:2گروپوں میں تصادم کے باعث گزشتہ دو روز سے جاری کشیدگی میں اب کمی

bahwalnagarبہاولنگر(نامہ نگار)ضلع بہاولنگر میں دو گروپوں میں تصادم کے باعث گزشتہ دو روز سے جاری کشیدگی میں اب کمی آتی دکھائی دے رہی ہے حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں بہاولنگر اور ہارون آباد میں بازار مکمل طور پر کھل گئے ہیں مگر لوگ ابھی تک خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں تاہم تحصیل چشتیاں میں صورتحال زیادہ کشیدہ ہے چشتیاں میں پتھراو کے باعث 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے اس سلسلہ میں ذرائع کے مطابق 100سے زائد شر پسند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان گروپوں میں کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کی کوششیں جاری ہیں ڈی سی او منظر جاوید علی اور ڈی پی او اطہر اسماعیل امجدچشتیاں میں موجود ہیں اور حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں شہروں میں سکیورٹی فورسز کے دستے گشت کر رہے ہیں چند ایک کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں جہاں سے لوگ روز مرہ استعمال کی اشیاء خرید رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی عوام کوپرامن رہنے کی بار بار اپیل کی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button