تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:محکمہ زراعت فیلڈ اسٹنٹس کا اجلاس زیر صدارت سجاد احمد ہوا

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)محکمہ زراعت فیلڈ اسٹنٹس کا اجلاس زیر صدارت سجاد احمد صدر فیلڈ اسسٹنٹس یونین ضلع بہاول نگر میں ہوا جس میں مہمان خصوصی جناب حفیظ الرحمان گل صوبائی سینیئر نائب صدر پنجاب تھے جس میں ایپکا کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی ہر محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شامل ہو کر اتحاد یونین کا ثبوت دیا ۔اور اپنے اپنے محکمہ کی طرف سے مسائل کے حل کے بارے میں ڈسٹرکٹ باڈی کو بتایا ۔اور ان کے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس اجلاس میں محکمہ زراعت کے ضلعی صدر نے بھی اپنے فیلڈ سٹاف کے مسائل کے بارے میں اور پرموشن کوٹہ کی بحالی کے سلسلہ میں بتایا اس کے بعد مہمان خصوصی جناب حفیظ الرحمان گل سینیئر نائب صدر پنجاب لاہور رانا گروپ نے اس اجلاس میں محکمہ زراعت کے اور دوسرے محکمہ جات کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی صدور کو کہا کہ اپنے اپنے محکمہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کرنے کی پوری کوشش کرے ،نہ ہونے کی صورت میں صوبائی عہدیداروں سے رابطہ کر کے مسائل حل کروانے کی کوشش کریں ۔اور مہمان خصوصی ے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ محکمہ زراعت توسیع کے ساتھ ناروا سلوک ہی رکھا ہے فیلڈ اسٹاف کی انتھک کوششوں اور کاوشوں کو نظر انداز ہی کیا ہے پنجاب حکومت فیلڈ سٹاف کی پروموشن کو بحال کیوں نہیں کرتی جبکہ پاکستان کے تینوں صوبوں میں پروموشن کوٹہ بحال ہے۔ہم حکومت پنجاب کی توجہ اس کی طرف دلاتے ہیں کہ فیلڈ اسٹنٹس محکمہ زراعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان ایک زرعی ملک ہے زراعت کی ترقی کا انحصار محلمہ زراعت اور فیلڈ اسٹنٹس جو کہ فرنٹ لائن ہے ان پر ہے۔محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹنٹس کی پروموشن بطور زراعت آفیسر کے علاوہ ہر محکمہ میں پروموشن کا کوٹہ مخصوص ہے تو ہمارے ساتھ ناانصافی کیوں جیسا کہ تمام محکمہ جات کے جونیئر کلرکس سکیل نمبر سات میں بھرتی ہو کر سینیئر کلرک سکیل نمبر نو اور اسسٹنٹ سکیل نمبر چودہ اور سپرینٹنڈنٹ سکیل نمبر سولہ اور ایڈمن آفیسر سکیل نمبر اٹھارہ ڈپٹی ڈائیریکٹر تک ترقی کرتے ہیں اور محکمہ تعلیم پی ایس ٹی ٹیچر سکیل نمبر سات سے ترقی کر کے سکیل نمبر اٹھارہ میں چلا جاتا ہے محکمہ مال کا پٹواری سکیل نمبر پانچ سے ترقی کر کے تحصیلدار سکیل نمبر سترہ میں ترقی کرتا ہے محکمہ جنگلات فاریسٹ گارڈ سکیل نمبر پانچ سے ترقی کر کے ریج آفیسر سکیل نمبر سترہ اور ایس ڈی او سکیل نمبر اٹھارہ تک ترقی کرتا ہے محکمہ شماریات کا کراپ رپوٹر سکیل نمبر پانچ سے ترقی کر کے آفیسر شماریات سکیل نمبر سترہ تک ترقی کر سکتا ہے تو محکمہ زراعت فیلڈ اسسٹنٹ جس تیں سالہ ڈپلومہ اور پچیس تیس سال سروس ہونے کے باوجود بھی وہ ترقی نہ حاصل کر سکے تو اس کے ساتھ کتنی زیادتی اور نا انصافی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سرخ دروازہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker