تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:الف اعلان کے زیر اہتمام تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر آگاہی میٹنگز کا انعقاد

بہاولنگر (نامہ نگار)بہاول نگر میں الف اعلان کے زیر اہتمام تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر آگاہی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کو اپنے بچوں کو سکولز میں داخل کروانے اور بچوں کی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دیکھانے کے لئے درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی ان پروگرام میں 25/A آرٹیکل کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کے تحت تعلیمی سہولت بچے کا بنیادی حق ہے اوربچوں کو اپنے قریبی سکولز میں داخل کروا کر اپنا فرض نبھائیں۔ تعلیمی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے بیایا کہ بنیادی تعلیمی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہماری تعلیمی حالت دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ تعلیمی سہولیات ، اساتذہ کی کمی، فرنیچرز اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے ۔ غریب کا بچہ آج بھی تعلیمی کے میدان میں پیچھے ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے خواہش مند ہیں لیکن سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب غریب کا بچہ تعلیم کے میدان میں پیچھے ہے۔ الف اعلان کے پروگرام تعلیمی مسائل اور اس کے حل میں شریک مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں کوتاہی اور لاپرواہی کے بجائے سنجیدگی سے تمام قانون پر عمل درآمد کروایا جائے تو وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button