بہاولنگر(نامہ نگار)بہاول نگر تھانہ گھمنڈ پور کے علاقے چک سہیل سنگھ میں غریب محنت کش امیر حمزہ کا چار سالہ معصوم بیٹا گھر کے با ہر کھیل رہا تھا کہ اسلام نامی اوباش درندہ صفت نوجوان کمسن بچے مبشر حمزہ کو اٹھاکر قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے اس کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا حالت غیر ہو جانے پر ملزم معصوم کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا بچے کی چیخ و پکار پر قریبی لوگ موقع پر آگئے اور بچے کو فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لے آئے جہاں بچے کا علاج معالجہ جاری ہے ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے اور اسکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے پولیس تاحال ملزم کو گرفتا ر نہیں کرسکی ۔