تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:گندم کی خریداری مہم میں شفافیت کو ہرسطح پریقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن

بہاولنگر (نامہ نگار) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے ہدایت کی ہے کہ گندم کی خریداری مہم میں شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کو خریداری مراکز پر تمام تر سہولیات مہیا ہونی چاہیے یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس بہاولنگر کے کمیٹی روم میں گندم کی خریداری مہم اور خوردنی گھی و تیل و دیگر اشیاء و خوردونوش و مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ممبران صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین وٹو، چوہدری زاہد اکرم اور ڈی سی او سید حیدر اقبال، اے ڈی سی خضر افضال چوہدری ، ای ڈی او ز، ڈی ایف سی اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ آصف سعید منہیس نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں پبلک کے نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے اور تمام افسران وزیرا علیٰ کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کریں تاکہ لوگوں کے مسائل فوری حل کیے جا سکیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ امسال گندم کی خریداری مہم کا ٹارگٹ 245000 ٹن ہے اور ضلع میں محکمہ خوراک نے 22 خریداری مراکز قائم کیے ہیں اور 25 اپریل سے باردانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ ضلعی ، تحصیل و سنٹر وائز کمیٹیاں نوٹیفائی ہو چکی ہیں اور تحصیل و ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں اور ٹریننگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور کوئی غلط پریکٹس نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے خریداری مہم کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ اے ڈی سی خضر افضال چوہدری نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق 36 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پٹرولیم مصنوعات، گھی، آئل اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کر رہے ہیں اور یکم جنوری سے 20 اپریل تک4075 مارکیٹوں میں 14527 انسپکشنز کی گئی ہیں اور 2338 دوکانوں پر اورچارجنگ پائی گئی۔ جس پر 1969350 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 96 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور 24 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے ضمن میں 12 مارچ سے20 اپریل تک 2906 انسپکشنز کی گئی اور 521 خلاف ورزیوں پر 508650 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 6 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر آصف سعید منہیس نے عید گاہ روڈ پر مختلف دوکانوں پر پرائس چیکنگ بھی کی اور صارفین سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف نے واپس جیل جانے کی خواہش کا اظہار کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker