تازہ ترینعلاقائی

بہاول پورپولیس کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان گرفتار مغوی کورہاکرالیا

بہاول پور( بیو رو چیف) بہاول پورپولیس کی کاروائی اغواء برائے تاوان کے 3 ملزمان گرفتار مغوی کورہاکرالیا ملزمان کے قبضہ سے تاوان کی جزوی رقم 10 لاکھ روپے اسلحہ کی بھاری مقدار برامد تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب تاجک نے گذشتہ روز اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 17 ستمبربوقت 8 بجے مسمی عمران ولد عاشق حسین سکنہ ساجداعوان ٹاون کالج پڑھنے کی غرض سے بسواری موٹرسائیکل جارہاتھا کہ صدرپلی کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے زبردستی روکااور اسلحہ کے زورپرمحمدعمران کواغواء کرکے براستہ رفیق قمر روڈ جھانگی والا کی طرف لے گئے جھانگی والا میں موجودایک حویلی ملکیت حق نواز میں عمران کو 8 یوم تک قید رکھا اغواء کاروں نے بزریعہ موبائل فون محمدعمران کے والد سے مبلغ 50 لاکھ روپے بطورتاوان طلب کیے اور تاوان نہ اداکرنے کی صورت میں محمدعمران کوجان سے مارنے کی دھمکی دی مدعی عاشق حسین کی رپورٹ تھانہ سول لائنز بہاول پورمیں درج کی گئی ڈی پی او بہاول پورسہیل حبیب تاجک نے بتایاکہ میری سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں انسپکٹر محمدافضل لودھی انسپکٹرشمس خان سب انسپکٹر طاہراقبال شامل تھے جن کوسختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ فوری طورپر مغوی کوبرامد کیاجائے اورملزمان کی خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ٹیم نے فوری طورپر اس سلسلہ میں جدوجہد شروع کردی ملزمان کے موبائل فون کے ڈیٹا کی مدد سے اس جگہ کی نشان دہی ہوئی جہاں ملزمان نے مغوی محمدعمران کوقیدرکھاتھا پوری ٹیم نے اغواء کاروں کومکمل طورپر ٹریس کرلیا پلان کے مطابق اغواء کاروں کوتاوان کی رقم مبلغ 20 لاکھ روپے ادا کردی گئی اغواء کاروں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد بھی مغوی عمران کورہانہ کیا جس پر پولیس پارٹی نے میری نگرانی میں فوری طورپر ملزمان کے ٹھکانوں پرریڈ کیااور اللہ تعالی کی رحمت سے مغوی محمدعمران کوبرامد کرکے ملزمان محمدمیالد ولدمحمداسحق جوئیہ سکنہ گدہ پورہ محمدوسیم ولد حق نواز جوئیہ سکنہ گدہ پور محمدذیشان ولد محمدیوسف ماہانہ سکنہ چک نمبر 29 بی سی کوگرفتارکرلیااورانکے قبضہ سے تاوان کی جزوی رقم دس لاکھ روپے اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل 30 بور بمعہ 15 عددگولیاں برامدکرلی گئی اوربقیہ رقم کی برامدگی وبقیہ ملزمان کی ٹریسنگ کے سلسلہ تفتیش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker