تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:ملک میں جمہوریت بچانے کاکریڈٹ ق لیگ کوجاتاہے، سابق ضلعی ناظم

بہاولپور( بیو رو چیف)ملک میں جمہوریت بچانے کاکریڈٹ ق لیگ کوجاتاہے۔ اقوام عالم میں پاکستان کی اہمیت کوتسلیم کیاگیاہے صدر اوروزیراعظم نے گستاخانہ فلم کے معاملہ پر پوری قوم امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق ضلعی ناظم بہاول پور طارق بشیرچیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ق لیگ اورپیپلزپارٹی کااتحاددوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے مگرکسی بھی قسم کی جارجیت کامنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے وطن عزیز میں جمہوری حکومت اپنی مدت کے پانچ برس کامیابی سے پورے کرنے جارہی ہے تواس کاکریڈٹ بھی پاکستان مسلم لیگ ق کوجاتاہے۔ جس کی قیادت نے جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیا اور سسٹم بچایا ۔آئند انتخابات بروقت، غیرجانبدارانہ اورشفاف ہونگے پیپلزپارٹی اورق لیگ کااتحاد دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:سوئی گیس کی مسلسل بندش اوراووربلنگ کے خلاف سینکڑوں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker