تازہ ترینعلاقائی

بہاول پورجعلی حکیموں کی بھرمارناقص ادویات کھلےعام فروخت ہونےلگی

بہاول پور(بیو رو چیف ) بہاول پورجعلی حکیموں کی بھرمار ناقص ادویات کھلے عام فروخت ہونے لگی کیبل نیٹ ورک اورایف ایم ریڈیوکے زریعے نیم حکیموں اوراتائیوں کے غیراخلاقی اشتہارات کی بھرمار‘پیمرا اورمحکمہ صحت کے اعلی حکام سے فوری کاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق بہاول پورشہر اورگردونواح میں جعلی حکیموں کی بھرمار میڈیکل سٹورپر پیلی گولیوں اورسٹیرائڈزکاکھلے عام استعمال طاقت کے کیپسولوں کی فروخت جاری ہے اتائی پروفیسروں کاروپ دھارکرعوام کولوٹنے میں مصروف ہیں اور بہاول پورشہراورگردونواح میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اوربڑے بڑے پروفیسروں کے ناموں سے اسپتال کھول رکھے ہیں جہاں دیہی علاقوں سے آئے ہوئی خواتین کے آپریشن کرنااور ڈرپس لگاکر انکی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں بہاول پورمیں ایسے اتائی نیم حکیموں کی تعدادمیں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے اوریہ نیم حکیم بہاول پورمیں کیبل نیٹ ورک اور ایف ایم ریڈیوپر غیراخلاقی اشتہارات کے باعث سادہ لوح عوام لٹنے لگی ہے شہریوں نے پیمرا اور محکمہ صحت بہاول پورکے ارباب اختیار سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانیوں کی شہادتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker