تازہ ترینعلاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن صوبہ بھر کے بچوں کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات

بہاول پور( (بیو رو چیف)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن صوبہ بھر کے بچوں کوزےور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اور اس سلسلے مےں صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبہ کی ترقی کیلئے بھر پور انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔ وہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسےکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زےر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یونیورسل ایجوکیشن کے فروغ کےلئے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے میٹرک امتحان میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اسی طرح جو ش و جذبہ اور محنت سے تعلیم حاصل کریں گے تاکہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریب میں چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ پروفیسر ڈاکٹر مختار علی ، ڈائریکٹر کالجز مشتاق جاوید ، پروفیسر ڈاکٹر شفیق آتش ، نسیم جعفری ، بلال بلوچ ، سیکرٹری بورڈ فرح جاوید ، اساتذہ ، سربراہان تعلیمی ادارہ جات اور طلباو طالبات موجود تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبا ل چنڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں سے یتیم،غریب ہونہار بچوں کےلئے صادق پبلک سکول اور ایچی سن کالج کی طرز پر تعلیم فراہم کرنے کےلئے دانش سکول قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف اور بیرون ملک سکالرشپ دئےے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کےلئے صوبائی حکومت نے امتحانات میں نقل کے رجحان کو ختم کر دےاہے ۔ انہوں نے طلباو طالبات کو ہدایت کی کہ وہ دل لگاکر تعلیم حاصل کریں کیونکہ وہ ملک کے مستقبل کے معمار ہیں ۔ انہوں نے صاف شفاف اور بروقت نتائج کااعلان کرنے پر بورڈ انتظامیہ اور بالخصوص سکریسی برانچ کی کارکردگی کو سراہا۔ قبل ازیں چیئر مین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مختار علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلباو طالبات اور ان کے والدین و سربراہان ادارہ کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کم نمبر حاصل کرنے والے اور رہ جانے والے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں تاکہ شاندار نتائج حاصل کرسکیں۔ بعدازاں صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑنے میٹرک سالانہ امتحان میں پوزےشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں میڈلز، انعامات اور کیش پرائز تقسیم کئے ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور : سی این جی او رصنعتوں کے لئے گیس فراہمی شیڈول پھر تبدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker