تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:بابر طفیل قتل کیس ،متاثرین کو صلح کیلئے دباؤ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

بہاولپور﴿بیو رو چیف﴾ بابر طفیل قتل کیس متاثرین کو صلح کیلئے دبائو،سنگین نتائج کی دھمکیاں،بدنصیب ماں بیٹے کے صدمے میں نیم پاگل،بیوہ کو تاحال غشی کے دورے،پولیس بے بس وزیراعلی ،آئی جی پنجاب نوٹس لیں ۔تفصیل کے مطابق ملزم شیخ اسلم پرالزام ہے کہ اس نے مبینہ طورپر پولیس کوتوالی کیساتھ ملکر مبینہ تشدد کرکے محنت کش بابر طفیل کو مار ڈالا جسکا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں درج کیا گیا اور ASIعبدالوحید کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا اور تھانے میں کرسی پر بٹھا کر VIPپروٹوکول دیا گیا جسپر متاثرین شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اے ایس آئی وحید کی ٹھکائی کرڈالی جس پر ڈی پی او بہاولپور نے وحید کو نوکری سے فارغ کردیا ہے جبکہ دوسری طرف مقتول بابرکے گھر تاحال قیامت صغری برپا ہے جبکہ مقتول کی بدنصیب ماں اپنے لخت جگر کے صدمے میں نیم پاگل ہو چکی ہے جبکہ 6بچوں کی ماں بیوہ کو تاحال غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور متاثرین کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے بچے کے بااثر قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ ہم پنجاب کے خادم اعلی میاں محمد شہباز شریف کے ٹینٹ آفس کے سامنے خود سوزی کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:کھیتوں کی حفاظت کیلیے لگی بجلی کی تار سے لگ کر نوجوان ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker