تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بہاولپور اور ڈیر ہ غازی خان کے چڑیا گھر کی ترقی و بہتری کے علاوہ تحفظ جنگلی حیات کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

بہاول پور ﴿ بیو رو چیف﴾ صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بہاولپور اور ڈیر ہ غازی خان کے چڑیا گھر کی ترقی و بہتری کے علاوہ تحفظ جنگلی حیات کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے جس کیلئے 35کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک اقبال چنڑ نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے مختلف طبقہ فکر کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ امسال بہاولپور چڑیا گھر کی ترقی و بحالی پر 50لاکھ روپے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے زوالوجیکل گارڈن کی ترقی پر 20لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔ا نہوں نے بتایا کہ حکومت نے صوبوں میں پرائیویٹ شکار گاہیں قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نجی شعبہ کے لوگوں کو لائسنس جاری کرے گی اور محکمہ وائلڈلائف ان شکارگاہوں کی نگرانی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے صوبے میں سماجی تنظیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گااور شکاری افراد سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کچھ حصہ ان میں تقسیم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے امسال بہاولنگر ، رحیم یار خان ،وہاڑی ، سلیمانکی اور روالپنڈی کے وائلڈ لائف پارکوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں بہتر ین انتظامات کئے جائیں گے ۔ا نہوں نے بتایا کہ بہاولنگر میں وائلڈ لائف پارک کی بحالی پر 88لاکھ روپے جبکہ رحیم یار خان کے پارک پر 10لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔اسی طرح وہاڑی کے وائلڈ لائف پارک کی بحالی کیلئے 90لاکھ اور ہیڈ سلیمانکی کے پارک کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات قدرت کا حسن ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ناجائزشکارکی روک تھام کے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:لاہور خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کے خصوصی دعاکا اہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker