تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:قبضہ گروپ کاچولستانی چراہوں اورانکے جانوروں پرحملہ

بہاول پور( بیو رو چیف ) قبضہ گروپ کا چولستانی چراہوں اورانکے جانوروں پرحملہ ‘ چراہوں اور اونٹوں اوربھیڑبکریوں کوشدید ز خمی کردیا تھانہ یزمان سے رپورٹ درج کرلی تفصیل کے مطابق موضع بدوانی والا تحصیل یزمان کی رہائشی محمدماہی نے بتایا ک قبضہ گروپ کے غنڈہ عناصر نے قبضہ کے خاطر چولستانیوں چراہوں کے جانوروں کوجیپ کی ٹکریں مارکر شدید زخمی کردیاجس سے تین لاکھ روپے مالیت کے دواونٹوں کی ٹانگیں ٹوٹنے سے شدید زخمی ہوگئے موضع بدوانی والا تحصیل یزمان کی رہائشی محمدماہی نے بتایا ہم لوگ پاکستان بننے سے قبل سے یہاں رہائش پذیر ہیں اورمبینہ طورپر قبضہ کرنے کی خاطر رب نواز اپنے غنڈوں کے ہمراہ جیپ پرمسلح ہوکر ہمارے علاقہ میں داخل ہوئے اورڈنڈوں اورسوٹوں کلہاڑیوں سے مسلح ہوکر آئیں اور جیپ کی ٹکرمارکر ہمارے دواونٹ مالیتی تین لاکھ روپے کی ٹانگین توڑ دیں اور ہمیں دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے تھانہ یزمان نے رپورٹ درج کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:ملک سےکرپشن نوے دن میں ختم کی جاسکتی ہے بشرطیکہ وزیراعظم ایماندارہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker