تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:پولیس کی کارروائی، 90لیٹرشراب، ناجائزاسلحہ برآمد،9مجرمان گرفتار

munshiyatبہاولپور(بیو رو چیف) بہاولپو رپولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے90لیٹر شراب1چالو بھٹی،اسلحہ ناجائز برآمدکیا۔9مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے۔تفصیل کیمطابق تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے خطرناک مجرم اشتہاری فدا حسین ولد اللہ دتہ کو گرفتار کر لیاجو کہ ڈکیتی کی متعدد وارتوں میں ملوث ہے ۔پولیس نے ٹیکنیکل مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔دیگر کاروائی میں بہاولپور پولیس نے مجرمان اشتہاری مقبول احمد،محمدحسن،شبیر احمد،محمد ایوب،محمد آصف،اللہ ڈتہ،منظور احمد اورعمیر خان کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروشو ں کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے دوران گشت ملزم غلام نازک سے5لیٹر عبدالغفار سے25لیٹر اور ملزمان خلیل اور سانول وغیرہ کے ٹھکانے پر ریڈ کر کے20لیٹر شراب ،ایک چالوبھٹی ،لہن اور آلات شراب کشیدبرآمد کیے۔تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد طاہر سے 150گرام چرس برآمد کی۔تھانہ بغدادالجدید پولیس نے دوران گشت ملزم بشارت علی سے5لیٹر شراب دیسی،محمد رمضان سے5لیٹر ،محمد عرفان سے4لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی۔ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے دوران گشت ملزم شاہد سے10لیٹر اورشبیر سے15لیٹر شراب دیسی برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے

یہ بھی پڑھیں  تیسرا ٹیسٹ: پہلادن،سری لنکا نے 8 وکٹوں پر272 رنز اسکور کرلئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker