تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:پولیس نےمخبری پرچھاپہ مارکرمنشیات فروش اور50بوتل ولائتی شراب پکڑلیں

بہاول پور(بیو رو چیف) پولیس چوکی سٹلائٹ ٹاؤن نے مخبری پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو 50بوتل ولائتی شراب سمیت گرفتار کر لیا ‘ ملزم محکمہ مال کا پٹواری رہا ہے جسے کرپشن کے الزام میں ملازمت سے نکالاگیا تھا تفصیل کے مطابق گذشتہ رات پولیس چوکی سٹلائٹ ٹاؤن کے انچارج ایس آئی محسن سردار نے مخبری پر ایس آئی محمد ریاض ‘ایس آئی عابد حمید کے ہمراہ اسلامی کالونی یزمان روڈ پر چھاپہ مار کر عزیز آباد کالونی کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش نسیم شاد ولد عنایت مسیح بھٹی کو سپلائی کے لیے لے جاتے ہوئے 50بوتل ولائتی شراب سمیت موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فقیرا مسیح ولد غلام مسیح بھٹی موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ بتایاگیاہے کہ مذکورہ بالامنشیات فروش تحصیل بہاولپورسٹی میں پٹواری تھا اور انتہائی کرپٹ تھا اوراس کیخلاف انٹی کرپشن میں مقدمات درج ہوئے اوروہ جیل یاترا بھی کرچکاہے جس کے باعث اسے محکمہ مال کی ملازمت سے برخاست کردیاگیاتھا۔ ایس آئی محسن سردار نے بتایا کہ ڈی پی او سہیل حبیب تاجک کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف دس روزہ مہم شروع کر رکھی ہے علاقے سے منشیات فروشوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری نقدی ،گھڑی ،موٹر سائیکل اور مویشیوں سے محروم سرکل میں گشت نام کی کو ئی چیز نہیں ،سرکل پولیس خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker