تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:جماعت اہل سنت کے ممتازراہنما،معروف فقہیہ شیخ الحدیث مفتی وزیر علی کی نماز اجنازہ ادا کر دی گئی س

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر کی تحصیل ہارون آبادجماعت اہل سنت کے ممتاز راہنما ، معروف فقہیہ شیخ الحدیث عالم با عمل ، مفتی وزیر علی کی نماز اجنازہ ادا کر دی گئی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ سات بجے غلہ منڈی فقیروالی میں اور نو بجے مرکزی جنازہ گاہ ہارون آباد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹرقاضی حسین احمد مدنی نے پڑھائی ۔ مذہبی اسکالرز ، سیاسی قائدین ، طلبہ اور مختلف طبقہ فکر کے ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی ،یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر ایک عاشق رسول کا سفر آخرت دیدنی تھا مرحوم لاہور کے ایک ہسپتال میں دماغ کے سرطان کے سبب زیر علاج تھے جو گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے ، وہ جامعہ رضویہ ہارون آباد میں گزشتہ 50 سالوں سے درس حدیث رسول مقبول ﷺ کا درس دیتے رہے اور ہزاروں تشنگان علم کو فیض یاب کیا ، اور وہ فقیروالی کی جامعہ مسجد غلہ منڈی میں بطور خطیب تسلسل کے ساتھ کئی دہائیوں تک خطبہ جمعہ دیتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:’’عوامی ہمدرد پارٹی‘‘ نے الیکشن میں’’اللہ اکبر تحریک ‘‘کی حمایت کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker