تازہ ترینعلاقائی

ہاولنگر:ضلع بہاولنگر میں 9 سڑکوں کی بحالی و مرمت کے لیے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ چوراسی ہزار کے فنڈز کی منظوری

بہاولنگر﴿بیو رو چیف﴾ ضلع بہاولنگر میں 9 سڑکوں کی بحالی و مرمت کے لیے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ چوراسی ہزار کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اور ضلعی محکمہ شاہرات ٹینڈرنگ پراسس کے بعد ان منصوبوں پر کام شروع کروائے گا۔ یہ بات ڈی سی او بہاولنگر عاصم اقبال نے بتائی ہے ۔ انہوں نے ان منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مدرسہ تا ذکر یا موڑ، واڑہ سراج دین مومن آباد 10 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی و مرمت پر ایک کروڑ ایک لاکھ اکتالیس ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے اور یہ سڑک تین ماہ کی مدت میں مکمل ہو گی۔جبکہ مدرسہ تا کالیہ شاہ براستہ چک سرکاری 1.15 کلومیٹر سڑک کی بحالی و مرمت پر سولہ لاکھ چوبیس ہزار ، ماڑی میاں صاحب سے قاسمکا براستہ پیر شاہ 5 کلو میٹر طویل سڑک کی بحالی و مرمت پر چوبیس لاکھ چونتیس ہزار روپے ، مدرسہ تا نور سر 4.5 کلو میٹر سڑک پر پنتالیس لاکھ چھ ہزار روپے ، جنڈ والا تا پکا موڑ 5.7 کلو میٹر سڑک کی بحالی پر سنتالیس لاکھ تہتر ہزار ، قدیر آباد تا پل کھوبربراستہ بستی موہلاں 5.70 کلو میٹر سڑک پر اڑسٹھ لاکھ چھ ہزار روپے ، چک نمبر 209/9R تحصیل فورٹ عباس میں1.40 کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر ساٹھ لاکھ اور چک نمبر 263/HR تحصیل فورٹ عباس میں 1.17 کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر ساٹھ لاکھ روپے جبکہ پل مرزا مائنر تا اڈلانہ چوک 10.08 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی و مرمت پر ایک کروڑ اڑتیس لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے اور یہ سڑکیں تین سے چار ماہ کی مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button