

مگر ٹھیریں ، اِس کے با وجود بھی ابھی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ون پوا ئنٹ ایجنڈااور حکومت مخالف سیاسی گرما گرم درجہ حرارت سمیت بہت سے ایسے ظاہر اور باطن محرکات موجود ہیں جن کی وجہ سے ابھی خدشات اور مخصے موجود ہیں جو بروقت انتخا بات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا سکتے ہیں۔ مُلک کے طول و ارض میں جاری گرما گرما سیاسی درجہ حرارت میں جس طرح جوش پیداہورہاہے اِس صورتِ حال میں قطعاََ یہ نہیںکہا جا سکتا ہے کہ حکومت مخالف اتحادی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کو عملی جا مہ پہنانے کے لئے امن و سکون کی راہ اپنا ئیں گے بلکہ آج حکومت مخالف جیسے اتحاد تشکیل پا رہے ہیں اِن سے تو صاف طور پر یہ ظاہر ہورہاہے کہ جیسے یہ الائنس حکومت کو ٹف ٹا ئم دیں گے اوراتحادی حکومت مخالف تحاریک کو اپنی پُرتشدت کارروا ئیوںسے رنگ کر اپنے ایجنڈے اور اپنے عزائم کی تکمیل چاہیں گے توکیا اُس وقت یہ اُمید کی جاسکے گی کہ انتحابات بروقت ہوں گے؟۔ چلیں چھوڑیں ایک اِس موقع پر راقم الحرف دل کی ایک بات کہنا چاہ رہا ہے توسُنیئے، آج نوازمخالف زرداری و عمران سمیت دیگرسیاستدان طاہرالقادری کے ہا تھ پر لا کھ بیعت کرلیں اورچاہئے مُلک کے تمام سیاستدان نوازشریف کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا کیوں نہ ارادہ کرلیں اور یہ سب مل کر بھی اگلے متوقعہ انتخابات میں نوازشریف کو شکست سے دوچارکرنا چا ہیں تو یہ لوگ نوازشریف کا بال بیکا نہیںکرسکتے ہیں کیو ں کہ اِن دِنوں 28جولا ئی کے سُپریم کورٹ سے اپنی نا اہلی کے فیصلے کے بعد مسٹر جنابِ مسٹرسابق وزیراعظم نوازشریف عدلیہ کے خلاف”پاگل یا بھیڑ بکریاں نہیں جو ایسے فیصلے قبول کرلیں ترازوانصاف کا ہونا چا ہئے تحریک انصاف کا نہیں،سکھا شاہی نہیں چلے گی ، پہلے عدلیہ اَب عدل کے لئے تحریک چلا ئیں گے “ جیسی بدکلامی اور زبان درازی کرتے پھررہے ہیں اور عدلیہ مخالف زورشعور سے تحاریک چلانے کا اعلان کررہے ہیں تو کیا اِن کا عدلیہ کے خلاف یہی رویہ اِن کی بربادی کا خود سا مان نہیں پیداکررہا ہے۔ یقینا اِس منظر اور پس منظر میں یہ کچھ سمجھ نہیں آرہاہے کہ اپنی نا اہلی کے کیچڑ سے لت پت عدلیہ مخالف نوازشریف اپنی پارٹی کی انتخابی مہم عدلیہ مخالف فیصلے کی بنیاد پر چلانا چاہ رہے ہیں یایہ اور ن لیگ والے اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخا بی مہم چلائیں گے نوازشریف کا موجودہ رویہ تو صاف طور پر یہ ظاہر کررہاہے کہ نوازشریف اگلے انتخا بات کے لئے اپنی پارٹی ن لیگ کی انتخا بی مہم عدلیہ مخالف زبان درازی اور بدکلامی پر ہی چلانا زیادہ بہتر محسوس کررہے ہیں کیو نکہ اِن کا اگلا ایجنڈا یہی ہے کہ اگر اگلا اقتدار ن لیگ کے ہتھے لگ جا تا ہے تو ووٹ کے تقدس کے سہارے عدلیہ اور افواج جیسے مقدس اداروں کے اختیار جس قدر ہو سکے زیادہ سے زیادہ کم کئے جا ئیں گے اور خا ص طور پر اِن دونوں اداروں کو حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے مجبورکردیا جا ئےگا تا کہ پھر عدلیہ جیسا کو ئی ماتحت ادارہ آف شور کمپنیوں اور لوٹ مارکرنے والوں کو کسی اقا مے کی بنیاد پر کان سے پکڑ کر با ہر نہ پھیکنے پا ئے اِس بِنا پر آج نوازشریف کا عزمِ خاص یہ ہے کہ اگلا الیکشن حکومتی کار کردگی کے بجائے عدلیہ مخالف زبان درازی کی بنیاد پر جیتا جا ئے اور ایک ایسا کام کردیا جا ئے تا کہ ادارے اپنی من ما نی حکمرانواور سیاستدانوں پر نہ چلا سکیں۔ تاہم نوازشریف کی انتخا بی مہم میں عدلیہ مخالف سرگرمیاں ہی اِن کی شکست اور پسا ئی کا سبب بن سکتی ہے تب ہی تو راقم الحرف کہہ رہاہے ” زرداری و عمران اور دیگر طاہر القادری کی قصاص تحریک کے لئے لاکھ بیعت کرلیں اِن سب کی کوشش اپنی جگہہ جیسی بھی ثا بت ہومگر اَب نوازشریف کی عدلیہ مخالف تحریک ہی خود اِن کا با ل بیکا کرنے کے لئے کافی ہے
You must be logged in to post a comment.