پاکستانتازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(پاک نیوز)مہنگائی کی پسی عوام پربجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔  نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پرہو گا، جس سے رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پرہوگا ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button