تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم میں دو درجن کے قریب بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

imagesحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں دو درجن کے قریب بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،لاکھوں روپے جرمانہ کر کے تار قبضے میں لے لی گئی ،بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،سید قربان شاہ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی لیسکو سب ڈویژن نارتھ کے ایس ڈی او سید قربان شاہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں واپڈا کی مین لائن سے کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے والے دو درجن کے قریب بجلی چور منشاء ،صفدر،رحیم خاں،جمعہ خاں،شفیق ،حق نواز،نیاز ساکنائے مالی سنگھ،بشیر ،اللہ دتہ ،عارفہ بی بی،لیاقت علی ساکنائے آبادی محمد بخش،منظور احمد،رحمت علی،ساکنائے آبادی صفدر والی،منشاء،کاظم حسین ساکنائے چاہ کلاسن والا، احمد دین سکنہ تین ڈی،غلام رسول،محبت علی سکنہ چشتی شام دین ،پیر محمد سکنہ نئی آبادی راجووال،طفیل سکنہ کھرل کلاں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاراور میڑ قبضے میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا گیا،سید قربان شاہ نے کہا کہ حجرہ شاہ مقیم و گردو نواح میں جہا ں جہاں بجلی چوری کی اطلاعات مل رہی ہیں وہاں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر کاروائی کی جا رہی ہے جس سے بجلی چوری کی روک تھام ممکن بنائی جا سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی سفارش کیلئے سیا سی شخصیات اور معززین علاقہ رابطہ کرتے ہیں جن سے معذرت کر کے قانونی کاروائی کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حکمران اورحواری اب انجام سے زیادہ دور نہیں۔چودھری سلیم علی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker