تازہ ترینعلاقائی

کراچی: کم عمر جانور بیچنے والے دھوکے باز بیوپاری دھرلیے گئے

کراچی(مانیٹرنگ سیل) شہر کراچی کی مویشی منڈی میں جعلی دانت لگا کرکھیرے جانور بیچنے کا انکشاف ہوا ۔ خریداروں کی شکایت پر منڈی انتظامیہ نے چار دھوکہ باز بیوپاریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پچاس مویشی بھی ضبط کرلیے گئے ۔ سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں دھوکہ باز بیوپاری متحرک ہوگئے ۔ مویشی کے دانتوں میں دو نمبری کی جارہی ہے۔ کھیرے جانوروں کو نقلی دانت لگا کر فروخت کیا جارہا ہے ۔ دھوکہ بازوں نے کام تو چالاکی سے کیا مگر ہوشیار گاہکوں نے کھوٹ کا پتہ لگا ہی لیا ۔ منڈی انتظامیہ کو شکایتیں ہوئیں تو چار افراد دھرلیے گئے ۔ ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی رانا عمران کے مطابق، چاروں افراد رحیم یارخان سے 100 جانور لائے تھے۔ ان میں سے 50 قبضے میں لے لیے گئے ۔ چاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker