پاکستانتازہ ترین

دوہرا بلدیاتی نظام : تحریک انصاف کا قوم پرستوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ میں دوہرے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ دوہرا بلدیاتی نظام سندھ کی تقسیم کی جانب پہلا قدم ہے، جس کی بھرپور مخالفت جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی میڈیا سیل اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے اس لئے اس کیخلاف اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سندھی قوم پرست جماعتوں اور مسلم لیگ ف کے سربراہ پیر پگاڑا کے ہمراہ سندھی عوام کے تحفظ کیلئے کھڑی رہے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھی عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے، کالے قانون کو کالعدم قرار دینے تک سندھی قوم پرستوں سے مل کر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ ساڑھے 4 سال سے سندھ کے غریب عوام کو انہیں ووٹ دینے کی سزا دے رہی ہے اور انہیں دہشت گردوں، چوروں، ڈاکووٴں اور اغواء کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،فائرنگ سےبھگڈر مچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker