پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے سابق وزیرجیل ملک سلطان لاپتہ ہوگئے

balochistanبلوچستان (مانیٹرینگ سیل)میں سات روز میں ایک اور اہم شخصیت لاپتہ ہوگئی۔۔سابق وزیر جیل خانہ جات، رکن صوبائی اسمبلی ملک سلطان محمد ترین لاپتہ ہوگئے ،ان کے بھائی کا دعوی ہے کہ انہیں اغواء کیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ملک سلطان محمد ترین گزشتہ روز اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کوئٹہ سے ہرنائی روانہ ہوئے تھے بوستان کراس کے قریب چار گاڑیوں میں سوار مسلح افراد ملک سلطان ترین کو اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا جس کے بعد ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی ۔ملک سلطان ترین کی بازیابی کے لئے ڈی سی کوئٹہ اور ڈی سی پشین کی مشترکہ سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔۔۔سات روز قبل بلوچستان کے اٹارنی جنرل بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران لاپتہ ہونے والے یہ دوسرے اہم شخصیت ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button