پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں صورتحال پرقابو پانے کیلئےاقدامات کئے جارہےہیں

پشین﴿ملک سعداللہ جان ترین﴾قائم مقام گورنر بلوچستان سید مطیع اللہ آغا نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں قیام امن کی مخدوش صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں تحفظ عامہ اولین ذمہ داری ہے کوئٹہ میں قتل و غارتگری ٹارگٹ کلنگ اور امن وامان کی ابتر صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں ہر شخص کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مشن ہے بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا عملی جدوجہد سے عوامی مسائل کا خاتمہ کردیا جائیگا یہ بات انہوں نے پاک نیوز لائیو کے بیوروچیف ملک سعداللہ جان ترین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے ذمہ داروںکو سخت سے سخت سزا دی جائیگی کوئٹہ میں عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنانے والے عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی بلوچستان میں آباد تمام قبائل متحد ہوکر سماج دشمن قوتوں کیخلاف کارروائی میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں صوبے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص کوئٹہ میں بدامنی اور قتل و غارتگری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جسکی روک تھام کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے ہر شخص کو تحفظ فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے پرامن بلوچستان کو خرابی کیطرف لیجانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں سماج دشمن عناصر چائیے جو بھی ہو ان کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے بدامنی کا خاتمہ کرتے ہوئے ہر بے روزگار نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف نے 2 سال میں 23 غیر ملکی دورے کیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker