تازہ ترینعلاقائی

کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے چیئرمین ملک سعد اللہ جان ترین کی زیر صدارت اجلاس

سرانان( نمائندہ:پاک نیوز/ عتیق خان ترین)کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے چیئرمین ملک سعد اللہ جان ترین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین عبدالحمید بلیدی ممبران سنیئر صحافی فضل محمد جاجک خلیل اللہ کھوسہ الہی بخش بلوچ عبدالصمد ترین شفیع اللہ منظورراہی سید نور محمد شاہ جمعل بلوچ نے شرکت کی اس موقع پر کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کا نومنتخب عبوری کابینہ بھی موجود تھی اجلاس میں کہا گیا کہ صحافیوں اور اخبار فروشوں کا متحد ہونا اشد ضرورت ہے جس بناء پر صحافیوں کی خواہش کے مطابق صوبے کے سطح پر اخبار فروش یونین کا جلد ہی کابینہ عمل میں لایا جائیگا صوبہ بھر کے اخبار فروش حضرات اخبار فروش یونین کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے مکمل تیاررہے خواہشمند اخبار فروش حضرات کونسل کے عہدیداروں سے رابطے کا سلسلہ جھوڑا رکھیں انہوں نے کہا کہ اخبار فروش یونین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز(رجسٹرڈ) کی ایک ذیلی شاخ ہے جنکا جلد قیام عمل میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے اخباری مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ اخبار فروش یونین کا صوبے کے سطح پر ہونیوالے انتخابات میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں اخباری مالکان نے ہر کھٹن وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے اس مرتبہ بھی انکے توقعات پر پورا اترتے ہوئے صوبے کے صحافیوں اور اخبار فروشوں کے فلاح وبہبود کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے سنیئر صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ انکی صحافتی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انکی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے صحافیوں کی قربانیوں سے منہ نہ پھیریں

یہ بھی پڑھیں  بلا آخر مسلمانوں کی چیخیں سنی گئیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker