تازہ ترینعلاقائی

بلوکی اور گردو نواح کے سینکڑوں غریب کسانوں کا بلوکی پل کو بند کر کے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا ۔

پتوکی ﴿ندیم رضا خا ں سے﴾ سرائے مغل کے نواحی گا ؤں بلوکی ،سندھو،بہڑوال،اور دیگر درجنوں دیہات میںنہر نیاز بیگ لنک کا مسلسل کئی ماہ سے پانی نہ آنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ و برباد۔ درجنوں مویشی پانی نہ ملنے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر ہلاک ۔دھان اور گنا کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ۔ پانی نہ ملنے پر سینکڑوں لوگوں کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نہر نیاز بیگ لنک کا پانی چوری ہونے کی وجہ سے بلوکی اولکھ بونگہ ،سندھو کلاں ،ٹھٹھیاں،بہڑوال،اور دیگر درجنوں دیہات میں پانی نہ ملنے پر ہزاروں ایکڑ پر کھڑی مکئی،دھان ،گنا اور دوسری فصلیں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہیں ۔ پانی نہ ملنے سے چھوٹے کاشتکاروں نے روڈ بلاک کرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔کسان بورڈ کا اعلی حکام سے پانی مہیا کر نے کا مطالبہ ۔میڈیا کی ٹیم جب کوریج کیلئے بلوکی پہنچی تو اس موقع پر موجود کسان بورڈ تحصیل پتوکی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد بوٹا،غلام نبی نمبردار، حاجی یاسین ،چوہدری دلشاد ایڈووکیٹ،مشتاق بھٹی اور دیگر زمینداروں نے بتایا کہ ایک طرف تو صوبائی حکومت پانی کی سپلائی روک کر ہمیں ماررہی ہے جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت واپڈا کے ذریعے اوور بلنگ کرکے غریب کسانوں کو ماررہی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانور چارہ نہ ملنے کی وجہ سے مرنا شروع ہوچکے ہیں ایک زمیندار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ارد گرد کے راجباہوں پر چھاپے ماررہے ہیں مگر انہیںنہ جانے نہر نیازبیگ نظر کیوں نہیں آتی جہاں بااثر سیاسی خاندان پانی چوری کررہے ہیں میڈیا کی ٹیم کو یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ نہر کے ساتھ ہی ایک اور نہر بنائی گئی ہے جہاں چار لفٹ پمپ لگائے گئے ہیں ان کا پانی با ا ثر زمینداروں کی فصلوں کو سیراب کرتا ہے جبکہ غریب کسانوں کیلئے خشک نہر جو موجودہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلح پندرہ ڈاکوؤں نے علامہ اقبال ایکسپریس کی تین بوگیوں میں سوارمسافروں کولوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker