تازہ ترینعلاقائی

دریائے راوی ہیڈ بلوکی پر گذشتہ روز یوم پاکستان کے سلسلہ میں لاہور مرینہ بوٹ کلب کے زیراہتمام درجنوں کشتیوں واٹر سکوٹروں کا فلیگ مارچ ہوا

پھول نگر(نامہ نگار)دریائے راوی ہیڈ بلوکی پر گذشتہ روز یوم پاکستان کے سلسلہ میں لاہور مرینہ بوٹ کلب کے زیر اہتمام درجنوں کشتیوں واٹر سکوٹروں کا فلیگ مارچ ہوا جس میں پاکستان نیوی ،ریسکیو 1122،ان لینڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ،ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور لاہور مرینہ بوٹ کلب کی کشتیوں نے حصہ لیا اور نہائت خوبصورت انداز میں واٹر پریڈ کا شاندار مطاہرہ کیا تمام کشتیوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا تھا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سرور کونینﷺ سے ہوا جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں پاک نیوی کے لیفٹیننٹ محمدطاہرنے کہا کہ آج کا دن ہمیں وہ عہد یاد دلاتا ہے جب پا کستان کی بنیاد رکھی اور قرار داد پیش کی انہوں نے کہا کہ ہم ان شااللہ پاک فوج کے ساتھ مل کر آپریشن ردالفسادکے ذریعیدہشت گردوں اور فسادیوں کی نسلوں کو ختم کرکے دم لیں گے ۔مرینہ بوٹ کلب کے ڈائریکٹرحاجی ہمایوں اختر نے کہا کہ آج کا دن ہمیں پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جہاد کا حکم دیتا ہے اس وقت ملک میں بد امنی ،دہشت گردی کا دور دورہ ہے ہمیں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھنی چاہئے ۔ڈاکٹر علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کا مان بڑہایا ۔آج کے دن ہمیں بد امنی ،فرقہ واریت اور دوسرے مسائل کے خاتمے کیلئے عہد کرنا چاہئے لاہور مرینہ بوٹ کلب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مرینہ بوٹس کلب کے قیام کا مقصد کسی بھی ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اور سیلاب میں گھرے ہوئے افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنا ہے ۔آج کے دن ہمیں یہ بھی عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک کے سبز ہلالی پرچم کو زیادہ سے زیادہ بلند کریں تاکہ پوری دنیا میں ملک کا نام روشن ہوسکے آر یو جے قصور کے صدر تنویر اسلم خاں نے کہا کہ قدرت نے ہمیں پا نی کی بہت بڑی نعمت سے نوازا ہے اس سے بجلی کے علا ہ ٹرانسپو ٹیشن کا بھی کام لیا جا سکتا ہے ۔ ٹنوں کے حساب سے لو ہا ، سریا ، سیمنٹ لا ہور سے ملتان ، کراچی تک لے جایا جاسکتا ہے ۔ جو ہم سڑکو ں پر اربو ں روپے سالانہ خرچ کر تے ہیں پلو ں کو سیٹ کر کے دریا ؤں کو واٹر وے بنا سکتے ہیں ۔اس موقع پرمرینہ بوٹ کلب کی آرگنا ئزر تنزیلہ عمران خاں محمد فاروق ،محمد خالد فائبرکرافٹ ۔ریسکیو 1122کے ہا رون رشید ، ٹی ۔ڈی۔ سی۔ پی کے اسجد علی ان لینڈ واٹرٹرنسپورٹ کے محمد اقبال کے علاوہ پریس کلب سرائے مغل کے محمد نعیم سلطان میڈیا کے نما ئندے مقصود احمد بھٹی ،حاجی عبدالحفیظ عاصم ، ظہور احمد ساجد ،احسن سلیم ، شیخ آصف سعید ،چیئر مین ریجنل یو نین آف جنرلسٹ قصور محمد ارشد گو لڈن بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر مین ریسکیو 1122کے مستعد عملہ نے سیلاب سے ممکنہ بچاؤ کا عملی نمونہ پیش کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button