تازہ ترینعلاقائی

بلوکی:گورنمنٹ ہائی سکول میں پروقارتقریب تقسیم انعامات

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول بلو کی میں ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات میں تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دیے گئے سولر انرجی سسٹم فراہم کیے گئے۔ تقریب میں مقامی سماجی، صحافتی حلقوں سمیت طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا حاجی خالد محمود نے کہا کہ ملک و قوم اور سکول کا نام روشن کرنے والے طلباء حقیقی طور پر انعامات اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں اور ان کے والدین کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں۔ محنت کرنے والے طلباء دنیا میں بلند مقام حاصل کرتے ہیں اورف وہی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اجالا پروگرام کے تحت سولر انرجی سسٹم سکول کے ہونہار طالباء جن میں علی رضا، مہدی حسن، مظہر علی، طاہر رحمٰن، محبوب احمد کو سکول ہذا کے اساتذہ ماسٹر نصیر احمد، ماسٹر محمد ادریس، ماسٹر صفدر علی، ماسٹر سید اسد علی نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button