تازہ ترینعلاقائی

بلوکی: معمولی جھگڑےپر فائرنگ کرکے کونسلرکابھائی قتل ،دوافراد زخمی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ مسجد میں پنکھا بند کرنے اور چلانے کے معمولی جھگڑا پر مخالفین نے فائرنگ کرکے سابقہ کونسلر کے بھائی کو قتل کردیا۔جبکہ دو افراد شدید زخمی۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بلوکی کے رہائشی سابقہ کونسلررانا علی نواز کا بھائی علی شیر مسجد میں نماز پڑھنے لگا تو اس نے پنکھا بند کردیا جبکہ مسجد میں موجود ایک شخص نے کہا کہ پنکھا کیوں بند کیا ہے اس نے دوبارہ چلا دیا جس سے ان کے مابین جھگڑا ہو گیا ۔جس کی بعد میں صلح کروادی گئی لیکن علی شیر کے مخالفین نے دوبارہ ان کے ڈیرے پر فائرنگ شروع کر دی ایک گولی سیدھی علی شیر کو لگی جس وہ موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ دو افراد محمد عارف اور محمد افضل شدید زخمی ہو گئے جنہیں بھائی پھیروہسپتال لیجایا گیا اور بعد ازاں جناح ہسپتا ل لاہور ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: اشتہاری’’ نعیم عرف نعیمی وہیکل ڈکیٹ گینگ ‘‘ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker