پاکستانتازہ ترین

سینیئررہنما بشیر بلور پشاور دھماکے میں شہید ہو گئے

bashir ahmad blorپشاور(نامہ نگار) اے این پی کے سینیئر رہنما بشیراحمد بلور ایک سرگرم سیاستداں اور بہادر شخص تھے۔ ان کی شہادت سے اے این پی میں پیدا ہونے وال خلا ء شایہد کبھی پورا نہ ہوسکے۔ اے این پی کے سینیہئر رہنما بشیر احمد بلور اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔ بم دھماکے میں ان کی المناک موت کے بعد اے این پی اپنے ایک اہم  اور پرعزم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحوم بشیر بلورخبرپختونخوا حکومت کے ایک سرگرم اور نڈر وزیر تھے۔ بم دھماکے ، خود کش حملے یا کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کے فورا ً بعد ہی جائے وقوع پر پہنچ جاتے تھے۔  مرحوم بشیر بلور دہشت گردوں کی ہمیشہ پرزور الفاظ میں مذمت کرتے تھے۔  اے این پی کے رہنما بشیر بلور اگرچہ دہشت گردی مذمت کرتے تھے تاہم وہ مذاکارت کے بھی حامی تھے۔  بشیر احمد بلور ایک محب وطن پاکستانی تھے اور کہا کرتے تھے کہ دہشت گرد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاتے ہیں۔ وہ نہ صرف دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے تھے بلکہ علی الان کہا کرتے تھے کہ صوبے میں دہشت گرد جہاں بھی ہونگے پھر کارروائی کرینگے۔ بشیر بلوراپنے عزیزوں ، پیاروں ساتھیوں اور پارٹی کے کارکنوں کو روتا چھوڑ گئے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ جب تک زندگی ہیں انھیں کوئی نہیں مارسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ نے سینیٹ کے لیے ساجد میر کو ٹکٹ جاری کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker