پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: کوئٹہ میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق اور کئی زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر ایف سی اہل کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے سریاب روڈ پر ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔  دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پاس سے گزرنے والے 5 رکشے بھی اس کے زد میں آکر تباہ ہوگئے۔ دھماکے سے گرڈ اسٹیشن کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پوليس کے مطابق دھماکے کا نشانہ بظاہر سيکيورٹی اہل کاروں کی گاڑی تھی جو قريب سے گزر رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق غيرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے ميں کچھ سيکيورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے ہيں جنہيں سی ايم ايچ منتقل کرديا گياہے۔

یہ بھی پڑھیں  تکئے کے نیچے رکھے موبائل فون میں زور دار دھماکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker