پاکستانتازہ ترین

نجی ائیر لائنزکی پروازوں پر پابندی عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمام نجی ائیر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ وزیر دفاع کہتےہیں سول ایوی ایشن کے تمام فٹنس ٹیسٹ کےبعد پروازوں کی اجازت دی جائے گی۔ بھوجا ائیرلائن کا لائسنس منسوخ کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ وزیر دفاع چودہری احمد مختار نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کیپٹن ندیم یوسف زئی کو ہدایت کی ہے کہ تمام نجی ائیر لائنز کے طیاروں کی ازسر نو جانچ پڑتال کی جائے اورطیاروں کی مینٹیننس اوراُڑان کی اہلیت کی جانچ کی جائے۔  ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کے بوئنگ 737 طیاروں کو بھی جانچ پڑتال کے لئے گراؤ نڈ کرنے کا امکان ہے ،بھوجا طیارہ حادثے کے بعد شاہین ائیر لائن کے پاس 8 سے زائد 737 طیارے آپریٹ کئے جارہے ہیں ۔ بوجھا ائیر کے پاس دو 737 جبکہ قومی ائیر لائن کے پاس 6 بوئنگ طیارے 737 آپریشنل ہیں۔ جن میں سے دو گراؤنڈ ہیں۔ بوئنگ737 طیارے گراؤنڈ ہونے سے فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے یہ اقدام اسلام آباد طیارے حادثے کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔دوسری جانب بھوجا ایئرلائن کے طیارے کو پیش آنےو الے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ دس افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ جائے حادثہ کے آس پاس بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مقامی انتظامیہ نے اسپرے بھی کیا ۔ طیارہ حادثے کی انکوائری کیلئے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تیکنیکی بنیادوں پرکام کا آغاز کردیا۔ ٹیم نے گروپ کیپٹن سردار الیاس کی سر براہی میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اور ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر تک بکھرے جہازکے ملبے کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا ٹیم تیکنیکی بنیادوں پر حادثہ کی تحقیقات کرے گی تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کیے جاسکیں۔ ٹیم کا کہنا تھا اس امر کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ جہاز کی پرواز نیچے اور اس کی آواز اونچی کیوں تھی۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اہلکاروں نے بیماریوں سے بچاؤ کے لئے جائے حادثہ کے آس پاس اسپرے بھی کیا ۔  ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمود جمال نے بتایا ہے حادثے میں جاں بحق دس افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ساٹ۔۔۔۔۔ تحقیقاتی عمل کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے تب تک جہاز کے ملبے کو جائے حادثہ سے نہیں اٹھایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی چوہدری نثار سے نگران وزیراعظم پر مشاورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker