پاکستانتازہ ترین

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا 10 نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان

نیو یارک(ڈیسک رپورٹر) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون  نے 10 نومبر کو ملالہ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بان کی مون نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی دنیا کے  6 کروڑ تعلیم سے محروم بچوں کے لئے مشعل راہ ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی اور برداشت کا راستہ ہے ۔ با ن کی مون کا کہنا تھا کے میرے خصوصی مشیر برائے تعلیم سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن ملالہ ڈے کے موقع پر ملالہ کے حق میں یاداشت پیش کریں گے واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے وین میں گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ ملالہ ان دنوں نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کا تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker