تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت دی جانے رقم کے حصول کےلیے خواتین کومشکلات کاسامنا

ہارون آباد﴿ بیو رو چیف﴾ فقیر والی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے رقم کے حصول کے لیے خواتین کومشکلات کاسامنا،دور دراز سے آئی روزہ دار خواتین کا حبیب بنک کے باہر شدید احتجاج۔بد تمیزی اور دھکے دیئے جاتے ہیں خواتین کاسکیورٹی گارڈ زپر الزام ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی رقوم کے حصول کے لئے دور دراز سے آنے والی سینکڑوں خواتین کاکہنا ہے کہ چھ دن سے مسلسل اس کڑی دھوپ میں کھڑی ہو کرہر روز خالی ہاتھ گھر لوٹ جاتی ہیں اور بااثر افراد کی سفارش پر آنے والی خواتین کو بنک کے اندر بلا لیا جاتا ہے اور خاموشی سے رقم کی ادائیگی کر دی جاتی ہے مگر ہم روزہ دار غریب لوگوں کو مشین کی خرابی کا بہانہ بنا کر دھکے دیئے جارہے ہیں اور ٹرخایا جا رہا ہے۔ ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری اس معاملے میں مدد کی جائے تاکہ ہم بھی عید کی خوشیاں مناسکیں ۔دوسری جانب بنک مینجر رشید ملک کا کہنا ہے کہ بنک میں جگہ اور ملازمین کی کمی کی وجہ سے سب خواتین کو اکھٹے اند رنہیں بلایا جاسکتا اس لیے ہم باری باری ان کو اندر بلواتے ہیں اور رقم کی ادائیگی احسن طریقے سے کر دی جاتی ہے۔بعض اوقات اگر مشین خراب ہو جائے تورقم کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے بنک عملہ کی جانب سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی کرکٹ بورڈ کا 2016 میں بھی پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker