پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر میں بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کااعلان

banazirمظفر آباد(بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان۔اس روز آزاد کشمیر میں تعطیل عام ہوگی تمام قافلے شہید جمہوریت کے مزار پر پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے حوالے سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی صدارت میں بڑی تقریب منعقد ہوئی۔آزاد کشمیر کے وزراء کرام ،پارٹی زعما ،پولیٹیکل کو آرڈ ینیٹر اور تنظیم ہا کے ارکان نے شرکت کی۔تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صاد ق،وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید،وزیر تعمیرات عامہ (عمارات)چوہدری پرویز اشرف،وزیر اکلاس فیصل راٹھور،وزیر جنگلات جاوید ایوب، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ، پارلیمانی سیکرٹری صدف شیخ،مشیر وزیراعظم عارف مغل،چیئرمین ایم ڈی اے اسد حبیب اعوان،صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرمظفرآباد پرویز اختر اعوان،صدر پیپلزپارٹی ضلع نیلم میاں اخلاق رسول،چیئرمین عملدرآمد کمیشن اشفاق ظفر،پی وئی او کے صدر سید قلب عباس جعفری،پی ایس ایف کے ضلعی صدر علی رضا،پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر اور دیگر پارٹی کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزادکشمیر میں شہید جمہوریت کی برسی کی تقریبات بھرپور انداز سے منائیں گے ۔شہید جمہوریت سیاست میں ہمارا رول ماڈل ہیں اور کشمیریوں سے ان کی کمٹمنٹ تاریخ کا حصہ ہے۔بے نظیر بھٹو شہید نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کی عظیم لیڈر تھیں۔ساری دنیا نے ان کے ویژن سے استفادہ حاصل کیا۔آزاد کشمیر میں شہید جمہوریت کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کو جب وطن واپسی سے روکا گیا تو انہوں نے کہاکہ کشمیر کی برف پوش وادیوں سے قافلے میرے استقبال کے لیے چل پڑے ہیں۔بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان ،آئین ، استحکام اور جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دیں۔شہید جمہوریت نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر طریقے سے اجاگر کیا اور اہل کشمیر کے حوالے سے کہاکہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔شہید جمہوریت نے کشمیر یوں سے ساری زندگی کمٹمنٹ کو نبھایا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پاکستان میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کشمیریوں سے کمٹمنٹ کے تسلسل کو جاری رکھا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے مستقبل کے وزیراعظم ہوں گے۔پیپلزپارٹی دوبارہ منتخب ہوکر بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے انسانیت کی خدمت اور عوام کی فلاح وبہبودکے تسلسل کو جاری رکھے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچے گے جہاں وہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر میں 20سے 27دسمبر تک شہید جمہوریت کی برسی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں برسی کی تقریبات ہوں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیرمیں ہفتہ بے نظیر منایا جائے گا۔شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو جنہوں نے ملک کے استحکام ،جمہوریت کے فروغ اور کشمیریوں کے حق خوداردیت کے لیے اپنے لہو کا نذرانہ دیا۔کشمیری عوام انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے

یہ بھی پڑھیں  کراچی: ایم کیو ایم کیجانب سے سندھ کا بجٹ مسترد، ہرتال کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker