پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت ايکٹ ميں ترميم کیخلاف سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپريم کورٹ نے توہين عدالت کے خلاف نئے قانون کو چيلنج کرنے کيلئے دائر آئينی درخواستوں کی آئندہ ہفتے سماعت سے متعلق چيف جسٹس آف پاکستان کي سربراہی ميں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکيل دے ديا۔  پانچ رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے۔ پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف، جسٹس شاکر اللہ جان اور جسٹس  تصدیق جیلانی شامل ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 23 جولائی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔  نئے توہین عدالت کے قانون کے خلاف 18 آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ نئے توہین عدالت کیس میں فریق بنائے گئے وفاق، وزیراعظم، اٹارنی جنرل، وزیر قانون، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور کیبنٹ ڈویژن کو پہلے ہی عدالتی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چيف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے گزشتہ ہفتے کوئٹہ رجسٹری ميں توہين عدالت قانون کے خلاف دائر پٹيشن پر ابتدائی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ایف آئی اے، پنجاب پولیس کے ساتھ ادویات کے معاملے کی تحقیق کرےگی۔ ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker