کھیل

بی پی ایل: درونٹو راج شاہی نے بریسال برنرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

چٹاگانگ(اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں درونٹو راج شاہی نے بریسال برنرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 19 ویں میچ میں بریسال برنرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ فل مسٹرڈ 88 اور احمد شہزاد 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں درونٹو راج شاہی نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ جنید صدیق نے شاندار ناقابل شکست 89 اور سیموئیل نے 54 رنز بنائے جبکہ شاہ زیب حسن 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں  مکی آرتھر نے گالیاں دیں، عمر اکمل پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker