کھیل

دورہ پاکستان،بنگلہ دیشی کرکٹرزکو سیکورٹی انتظامات پر تحفظات

بنگلہ دیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹرز دورہ پاکستان کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوسکے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپریل میں اپنی ٹیم پاکستان کے دورے پر بھیجنے کیلئے رضا مند ہے اور اس سلسلے میں انکا سیکورٹی وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کوئی بھی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار نہیں اور انکے میچز نیوٹرلوینیوز پر کھیلے جارہے ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی کے حوالے سے شک وشبہات پیدا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی وفد کی رپورٹ آنے کے بعد بی سی بی کیساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker