تازہ ترینکھیل

بنگال ٹائیگرز نے بگ تھری کا ایک ستون گرا دیا ، انگلینڈ ورکپ سے باہر ہوگیا

ایڈیلیڈ(نامہ نگار) ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء میں بنگلہ دیش سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15 رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنگ میں جگہ بنالی ، انگلینڈ کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 275 رنز بنائے ، محمد اللہ نے 103رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مشفق الرحیم 89، سومیا سرکار 40 اور صابر 14رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد اللہ نے سنچری سکور کرکے بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور جورڈن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔275 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی بنگالی جادو کا مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم 260رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ انگلینڈ کے جوز ٹیلر 65، بیل 63 کرس ووکس 42 اور کرس جوروس 29رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ بنگلہ دیش کے روبیل حسین نے 4، مشرفی مرتضیٰ اور تسکین احمد نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ میچ میں بہترین سنچری سکور کرنے پر محمد اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست کے بعد گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button