شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بنگلادیش کرکٹ بورڈکادورہ پاکستان سےانکار

بنگلادیش کرکٹ بورڈکادورہ پاکستان سےانکار

ڈھاکہ (نماائندہ سپورٹس)  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرتے ہوئے۔ دورہ بھارت کا اقرار کرلیا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفے کمال کہتے ہیں کہ رواں برس دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں۔ بنگالی ٹائیگرز پہلی مرتبہ بھارت کا مکمل دورہ کریں گے۔ بی سی سی آئی نے بنگالی دیشی ٹیم کے دورے کی یقین دہانی کرائی ہے۔  پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئی ہیں اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےحکام نے دورہ پاکستان سےانکارکرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ  رواں برس  دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں۔  فی الحال بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ صدر مصطفی کمال کے مطابق ٹیم پاکستان کے بجائے بھارت کا دورہ کرے گی اورپہلی مرتبہ  بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے یقین دھانی کرادی ہے۔  انیس سو ننانوے میں ٹیسٹ اسیٹیٹس حاصل کرنے کے بعد سے بنگلہ دیش نے بھارت کا کوئی مکمل دورہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان سے انکار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت صحافیوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے‘ غازی شاہد رضا علوی