شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آئی سی سی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا:(16 اپریل 2019) بنگلا دیش نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے بنگلا دیش کے اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر منہاج العابدین اور حبیب البشر نے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیابنگلا دیش کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں کپتان مشرف مرتضیٰ ، نائب کپتان شکیب الحسن کے علاوہ تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ ، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمن اور ابو جاوید شامل ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں ساتویں پوزیشن کا موجود بنگلادیش اپنا پہلا میچ ساؤتھ افریقا کے خلاف دو جون کو اوول میں کھیلے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے لیے سب سے پہلے ٹیم کا اعلان نیوزی لینڈ نے کیا تھا جس ک بعد گذشتہ روز آسٹریلیا اور بھارتی نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور اب بنگلا دیش ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔تمام ٹیموں کو تئیس اپریل سے قبل اپنے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے

یہ بھی پڑھیں  آج سال کا مختصر ترین دن ہے