تازہ ترینرپورٹسکھیل

بنگلہ دیش ٹیم کادورہ رکوانے میں 2 مقامی اخباروں،سینئرکھلاڑیوں کاہاتھ ہے

اسلام آباد ﴿بیورو چیف﴾ بنگلہ دیش کرکٹ  ٹیم  کا  دورہ  پاکستان  رکوانے  میں 2 مقامی  اخبارات اور بنگلہ  دیش  کرکٹ  ٹیم  کے  چند  سینئر  کھلاڑیوں  کا  ہاتھ  ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کی مخالف لابی اور تین سینئر ترین کھلاڑیوں نے دو مقامی اخبارات میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی مخالفت میں آرٹیکلز چھپوائے اور یہ آرٹیکلز ہی پٹیشن دائر کرنے کے باعث بنے۔ذرائع کے مطابق اس لابی نے دورہ رکوانے کی منصوبہ بندی کی جو کامیاب ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے خلاف حکم امتناعی کی خبر کھلاڑیوں تک پہنچی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناراض اراکین کو آج پھر ملاقات کیلئے بلا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker