تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، شہریارخان

لاہور (نمائندہ سپورٹس)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بہت جلد ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پر چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے خوشی کی خبر سنادی۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں اظہرعلی کی کپتان ہوں گے۔ اظہرعلی فریضہ حج اداکرنے کے بعد زمبابوے پہنچ جائیں گے۔ شہریارخان نے مزید کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایم سی سی سے بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا ’’فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ ‘‘ شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker