تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان سے انکار

pak vs banglaلاہور(نمائندہ سپورٹس) بی سی بی نے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے تحت 12 اور 13 جنوری کو پاکستان میں میچز کھیلے جانے تھے لیکن آج ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے یہ دورہ کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے ۔ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کہا گیا تھا لیکن تاحال آئی سی سی نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا ، اس لئے فی الحال بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، واضح رہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دوسری بار دورہ پاکستان منسوخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:عید کے دوران گوشت ،ٹماٹر،ادرک ،لہسن کی قیمتیں ساتویں آسمان پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker