کھیل

بنگلور: راہول ڈریوڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز راہول ڈريوڈ نے انٹرنيشل کرکٹ سے ريٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بنگلور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران راہول نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ دورہ آسٹريليا ميں بھارتی کرکٹ ٹيم کی بدترين کارکردگی پر سينیر کرکٹرز خصوصاً راہول ڈريوڈ ،سچن ٹنڈولکر اور وی وی ايس لکشمن کو شديد تنقيد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈريوڈ نے ايک سو چونسٹھ ٹيسٹ ميچز ميں چھتيس سنچريوں کی مدد سے تيرہ ہزار دو سو اٹھاسی رنز اسکور کئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران راہول کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ بنائی جائے۔ 39 سالہ راہول ڈریوڈ سچن ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ کیئریر میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 16 سالہ کيريئر کے دوران 164 ٹيسٹ ميچوں ميں 13288 رنز بنائے. وہ 2005 ميں بھارتی ٹيم کے کپتان بھي رہے

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker