پاکستان

حکومت کو قومی بچت کی اسکیموں پر سرمایہ کاری پالیسی سخت کرنا ہوگی ،گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور

کراچی﴿ نامہ نگار﴾ گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ حکومت کو قومی بچت کی اسکیموں پر سرمایہ کاری پالیسی سخت کرنا ہوگی۔کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں خطاب کے دوران یاسین انور کا کہنا تھا کہ قومی بچت میں کسی بھی وقت سرمایہ کاری نکلوانے کی سہولت کی وجہ سے قرضوں کی ڈیٹ مارکیٹ تشکیل نہیں پارہی ہے ان بچت اسکیموں میں مقررہ مدت سے قبل سرمایہ نکلوانے پر پابندی سے یہ بانڈز مارکیٹ میں فروخت ہونگے اور سیکنڈری ڈیٹ مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔پاکستان میں ہائوسنگ اور ایس ایم ای کے لئے سرمائے کی فراہمی یقینی بنانا ہوگا، جس سے ملکی معیشت کو تیزی سے ترقی دی جاسکتی ہے۔یاسین انور نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپ کے ریگولیٹرز نے مالیاتی بحران سے سبق نہیں سیکھا ہے اور بیل آئوٹ کی مد میں دی گئی رقوم بینکاری نظام میں آگئی ہے جو کہ حکومت نے دوبارہ قرض لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: واہ کینٹ میں آپریشن،40 افراد زیر حراست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker