پاکستانتازہ ترین

بنوں :ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،2افراد جاں بحق،19زخمی

bannuبنوں (مانیٹرینگ سیل)میں تھانہ صدر کی حدود میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا جبکہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔بنوں تھانہ صدر کی حدود میں ہونے والا دھماکہ پولیس اسٹیشن کے سامنے ہوا جبکہ شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے اور خاتون سمیت انیس افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں چھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنھیں طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا جبکہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button