تازہ ترینعلاقائی

سیکیورٹی خدشات کے باعث بنوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ،پولیس کا گشت

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) امن و امان کی صورتحال اورسیکیورٹی خدشات کے پیش نظربنوں میں میرانشاہ روڈ پرغیرمعینہ مدت کے لئے کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بنوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی،شہرمیں پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 19جنوری کو بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے میں 22 اہلکارشہیداور 30 زخمی ہوگئے تھے۔طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کے بعد پاکستان ائیر فورس نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں 33 غیر ملکی دہشت گردوں،چار اہم طالبان کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker