پاکستانتازہ ترین

بنوں حملہ:آئی جی جیل،سپرنٹنڈنٹ جیل،کمشنر ،ڈی آئی جی بنوں معطل

وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ امیر حیدر خان ہوتی نے بنوں جیل پر حملے کے بعد آئی جی جیل خیبر پختون خواہ ، ڈی آئی جی بنوں ، کمشنر بنوں اور سپرنٹنڈنٹ بنوں جیل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کو غفلت کے مرتکب ہیں۔بنوں جیل پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔رپورٹ کے مطابق حملہ طالبان نے کیاجس کا مقصد مشرف حملہ کیس کی ملزمان کو چھڑانا تھا ۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنوں جیل پر حملہ آوروں کی تعداد سینکڑوں میں تھی ،، جنہوں نے جیل کے مرکزی دروازے کو ہدف بنایا۔حملہ آوروں نے مرکزی دروازی پر بھاری ہتھیار اور راکٹ بھی فائر کئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور سکیورٹی پرمعمور اہلکاروں کی غفلت کے باعث کامیاب ہوئے، حملے میں معمولی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بیانات کے بارے میں بھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ فرارہونے والے قیدیوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد پرویزمشرف حملہ کیس کے ملزمان کو چھڑانا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ جیل کی اندرونی اوربیرونی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کے موبائل فون کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ ایڈیشنل آئی جی ، ریجنل پولیس آفیسرزاورکمشنربنوں کو بھجوا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button