پاکستانتازہ ترین

بنوں:کمشنر،آئی جی جیل خانہ جات،ڈی آئی جی،ڈپٹی سپریٹنڈٹ جیل معطل

پشاور(نمائندہ خصوصی) بنوں جيل واقعہ پر وزير اعلیٰ خيبر پختونخوا نے چارسرکاری افسران کو ان کے عہدوں سے برطرف کردی ہے، جب کہ واقعہ کی انکوائری کیلئے تين رکنی کميٹی بھی تشکيل دے دی گئی ہے۔ سيکريٹری داخلہ خيبر پختونخوا کے مطابق وزيراعلیٰ نے کمشنربنوں عبداللہ خان محسود ،آئی جيل خانہ جات ارشد مجيد مہمند ڈی آئی جی پوليس رينج بنوں اور محمد زاہد ڈپٹی سپرٹينڈنٹ بنوں جيل کو عہدوں سے ہٹا ديا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقيقات کیلئے تين رکنی کميٹی تشکيل دے دی گئی ہے جو کو پندرہ دن کے اندر رپورٹ پيش کرے گی۔ واضح رہے کہ بنوں جيل پر حملے کی ابتدائی تحقيقاتی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ ميں واقعہ کو پوليس کی غفلت اور انٹيلی جنس اداروں کی ناکامی قرار ديا گيا ہے۔ رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ بنوں جيل پر سو سے ڈيڈھ سو مسلح افراد نے حملہ کيا جو 25 گاڑيوں ميں آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے دو گھنٹے تک جيل ميں کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں دہشت گردی نہیں ہوگی،نوازشریف کے طالبان سے تعلق ہے،راجا ریاض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker